میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف احتجاج، جھڑپیں

0
333

میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ کے مظاہروں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 120 افراد زخمی ہو گئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مظاہرین صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، سکیورٹی رکاوٹیں عبور کیں اور پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے جبکہ مظاہرین نے بھی پتھراؤ کیا، جس سے علاقہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

میکسیکو میں جین زی گروپ نے 50 سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے، تاہم حکومت نے اسے بیرونی فنڈنگ سے کی جانے والی سیاسی سازش قرار دیا ہے۔

رواں ماہ کی شروعات میں مِچوآکان کے شہر اُروپان میں ایک میئر کارلوس مانزو کے قتل کے بعد بھی مظاہرے ہوئے تھے۔ مقتول میئر نے بدمعاش گروپوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مظاہرین نے سرکاری عمارت پر دھاوا بول کر گورنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

جین زی نوجوان نسل کا ایک عالمی رجحان ہے جو ماحولیاتی تحفظ، بدعنوانی کے خاتمے، سیاست میں مخصوص طبقے کی اجارہ داری کے خاتمے اور جنس و نسل کی برابری کے لیے سرگرم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا