انتشاری جماعت ملک کی دوست نہیں ہو سکتی، احسن اقبال

0
340

شکرگڑھ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے وہ ملک کی دوست نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام کے بغیر بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، بھارت دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس کے بیانیے کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت پر الزام لگایا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، جبکہ فوج کی قربانیوں کو پوری قوم کو سراہنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو مضبوط بنائے بغیر معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، ہمیں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں شور شرابہ بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب “پاکستان زندہ باد” کے نعرے پر عمل کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں شعور نہیں شور دیا، 9 مئی کے واقعات قومی سانحہ تھے، جبکہ ترقی یافتہ ممالک نے طویل عرصے تک امن اور استحکام برقرار رکھ کر ترقی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انتشار نہیں، امن اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا