سعودی ولی عہد ٹرمپ سے ملنے واشنگٹن روانہ

0
561

سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ دورہ امریکی صدر کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔

عرب اور امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس میں دفاعی تعاون سے متعلق معاہدوں، خصوصاً امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی سامان کی فروخت پر بات چیت متوقع ہے۔

ملاقات کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال، ایٹمی توانائی سمیت مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا