بھارت غیر ذمہ دار اور جارح ریاست بن چکا، رپورٹ

0
319

کینیڈا اور امریکا میں بھارتی سرکاری و حکومتی حکام کی مبینہ مداخلت سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرسیپٹڈ کمیونی کیشنز میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی مبینہ ریاستی کارروائیاں اب بین الاقوامی سرحدوں سے باہر تک پھیل گئی ہیں اور انتہا پسند سوچ نے ریاستی اداروں کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق مودی اور امیت شاہ کے دور میں بھارت ایک جارح ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت بیرون ملک ناقدین کو خاموش کرانے کے لیے خفیہ کارروائیوں میں ملوث رہی، جن میں کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل اور امریکا میں مبینہ ناکام حملے کے الزامات شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ طرزِ عمل سفارتکاری کے بجائے سرحد پار کارروائیوں کے زمرے میں آتا ہے، اور بھارت اپنے ناقدین اور اقلیتوں کو بیرون ملک بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اس بڑھتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ماہرین کی رائے میں، بھارت کی یہ پالیسی اسے بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بنا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا