واشنگٹن: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن قائم کرنے اور ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
اوول ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں شامل ہونے کے ساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ رہنا چاہیے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں کے درمیان بات چیت مثبت رہی اور دفاعی معاہدے پر فریقین تقریباً متفق ہو چکے ہیں۔
ابراہیمی معاہدے 2020 میں امریکا کی ثالثی سے ہوئے، جس کے تحت یو اے ای، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے، اور قازقستان سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہو رہے ہیں۔






