ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنیکا فیصلہ کر لیا

0
356

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان ججز نے آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے اور آج ہی اسے سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا ارادہ ہے۔

تاہم سپریم کورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک 27 ویں ترمیم کے خلاف ہائیکورٹ ججز کی کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی۔

اسی طرح وفاقی آئینی عدالت میں بھی ججز کی جانب سے اس ترمیم کے خلاف کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا