سندھ میں 14 انسدادِ دہشتگردی کورٹس ختم، خصوصی عدالتیں قائم

0
399

سندھ کابینہ نے 14 انسدادِ دہشت گردی عدالتیں ختم کرکے انہیں خصوصی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔

خصوصی عدالتیں سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2024 کے تحت قائم کی جائیں گی۔ کراچی میں کم مقدمات کے باعث 13 اور حیدرآباد میں ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت ختم کی جائے گی۔

تبدیل کی گئی عدالتیں منشیات سے متعلق مقدمات کے تیز تر فیصلوں کے لیے استعمال ہوں گی۔ نئی خصوصی عدالتیں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں قائم کی جائیں گی جبکہ باقی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی ازسرنو تنظیم کی جائے گی۔

صوبائی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عدالتوں کی تنظیمِ نو کا مقصد زیر التوا مقدمات کو مؤثر طریقے سے نمٹانا ہے۔ یہ اقدام انسدادِ دہشت گردی (سندھ ترمیمی) ایکٹ 2025 کی دفعہ 13 کے تحت کیا گیا، جو صوبائی حکومت کو عدالتوں کی تعداد بڑھانے، گھٹانے یا ختم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ’سندھ سینٹر آف ایکسی لینس‘ قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ سینٹر محکمہ داخلہ کے تحت کام کرے گا اور ’سندھ سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ 2025‘ کے نفاذ کے بعد فعال ہوگا۔

نئے سینٹر کا مقصد انتہاپسندی، دہشت گردی، عسکریت پسندی اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ یہ خصوصی ادارہ تحقیقی سرگرمیوں، ہم آہنگی اور انسدادِ انتہاپسندی اقدامات کے نفاذ کا مرکزی مرکز ہوگا اور صوبے بھر میں پالیسی سازی اور پروگراموں کی رہنمائی کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا