سہیل آفریدی الیکشن کمیشن طلب، ہری پور ضمنی انتخاب کیلئے فوج بلا لی

0
360

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور این اے 18 سے امیدوار شہر ناز عمر ایوب کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ کے استعمال پر نوٹس جاری کر دیا ہے اور دونوں کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کا پُرامن انعقاد مشکل ہو گیا، جس سے ضلعی انتظامیہ، پولیس، الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ اور ووٹروں کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کو چیف سیکرٹری اور آئی جی سے میٹنگ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے سہیل آفریدی اور شہر ناز عمر ایوب کو الیکشن ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 21 نومبر 2025 کو طلب کر لیا ہے۔ضمنی انتخاب کے تحفظ کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکریٹری دفاع اور داخلہ کو خطوط لکھ کر فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا حکم دیا، تاکہ پولنگ اسٹیشنز اور انتخابی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا