بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ؛ 7 افراد جاں بحق

0
316

بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں نے رات گئے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز اور نعمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر پر کیا گیا۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، تاہم ایسی کارروائیاں عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا