عوام کا اعتماد بحال کیا جائے گا،وزیر اعظم آزاد کشمیر

0
347

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین کے تعاون سے معاملات کو مثبت سمت میں لے جایا جائے گا اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مظفر آباد آمد کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے درست سمت میں پیش رفت کی جائے اور گڈ گورننس کو عملی طور پر سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اچھے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا جبکہ جن امور میں تاخیر ہوئی، انہیں فوری طور پر فاسٹ ٹریک کیا جائے گا۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ اراکین پر زور دیا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے لیے بھرپور محنت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ وزرا کو محکمے الاٹ کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کا وقت ضائع نہ ہو۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور تحریکِ آزاد ی کے شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا