جیل میں سیاسی ملاقات کی اجازت نہیں دے سکتے، عظمیٰ بخاری

0
326

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیل قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے اور کسی بھی جیل میں سیاسی نوعیت کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پانی پھینکے جانے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خط لکھنے سے پہلے اگر وہ کسی قانونی ماہر سے مشورہ کر لیتے تو بہتر ہوتا۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ کا قیدیوں سے ملاقات کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اس لیے ایسے خطوط غیر ضروری ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت قانون کے مطابق عمل کر رہی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے 420 جبکہ اہل خانہ سے 189 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، مزید ملاقاتیں بھی ہوجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ملاقاتوں کے نام پر صرف جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ حکومت نے کسی ملاقات سے انکار نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کبھی اپنی قید کے دوران پیش آنے والے واقعات کو سیاسی طور پر استعمال نہیں کیا، اس کے برعکس کچھ افراد کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حال ہی میں وزیراعلٰی پنجاب کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا