وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ دیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملاقات سے روکنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کرایا جائے اور خواتین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے لکھا کہ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام ضروری ہے تاکہ اس طرح کے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور انسانی وقار کو یقینی بنائے گی۔






