ٹی 20 ٹرائی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

0
347

راولپنڈی: ٹی 20 ٹرائی سیریز کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 131 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ابتدائی بیٹنگ میں سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ سری لنکن بیٹر جنیت لیانج نے 41 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جب کہ کوشال پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

بالنگ کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے محمد نواز سب سے کامیاب باؤلر رہے، انہوں نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر صاحب زادہ فرحان نے شاندار 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ صائم ایوب 20 اور بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے دو جبکہ داسن شناکا نے ایک وکٹ حاصل کی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا