پشاور: کرک کے علاقے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کے لیے خون کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں عاکف جنید خان، اویس اور ذوالفقار شامل ہیں، جبکہ چوتھے شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ زخمیوں میں رمضان، ثمر عباس، شہزاد، محمد عرفان، احسان، شعیب، تنویر، عامر، غلام اکبر، ملازم حسین، محمد فیاض، انعام آیاز اور ایک نامعلوم فرد شامل ہیں۔






