ہنوئی: ویتنام میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے زبردست تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی جبکہ 13 افراد لاپتہ ہیں۔
وسطی ویتنام میں گزشتہ ہفتے ایک ہزار 900 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے خطے کے اہم زرعی بیلٹ اور مشہور ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے۔ صوبہ ڈاک لک میں 27 اور صوبہ کھان ہوا میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے معیشت کو تقریباً 445 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے، اور 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد مکانات زیر آب آئے ہیں۔
سیلاب کے نتیجے میں 80 ہزار ایکڑ فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔
حکومت نے بحالی کے کام تیز کرنے کے لیے مزید امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔






