پرتھ: ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دنوں میں ہی ختم ہوگیا، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جبکہ آسٹریلیا نے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔
دوسرے دن آسٹریلیا 132 پر پوری ٹیم آؤٹ ہوئی، جس سے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 40 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ تاہم انگلینڈ کی دوسری اننگز میں پوری ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور آسٹریلیا کو 205 رنز کا ہدف ملا۔
آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ہدف باآسانی حاصل کیا، ہیڈ نے 83 گیندوں پر 123 رنز بنائے، جبکہ مارنس لبوشین نے 51 رنز کا اضافہ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، پہلی اننگز میں 7 اور دوسری میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور 10 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔






