پولینڈ کی ایک خاتون نے پاکستانی نوجوان مطیع اللہ سے شادی کرنے کے لیے سرگودھا آ کر فیملی کورٹ میں شادی کرلی۔ شادی سے قبل خاتون نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام مریم رکھ لیا۔
سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے رہائشی مطیع اللہ کے مطابق پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا سے ان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی۔
مانگورزانا چند روز قبل پاکستان پہنچی اور بھلوال کی فیملی کورٹ میں جج ثمر حیات کے روبرو مطیع اللہ سے شادی کرلی۔
شادی سے قبل غیر ملکی خاتون نے جامع مسجد حامد شاہ میں معروف عالم دین قاضی نگاہ مصطفٰی چشتی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھا۔
مریم نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں اور اسلام قبول کیا، انہیں کسی قسم کا دباؤ نہیں، اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔





