پاکستان نے اسنوکر ٹیم ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت کے خلاف پاکستان نے تین کے مقابلے میں ایک جیت کے ساتھ سیمی فائنل کا سفر مکمل کیا۔
سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر بھارت کو برتری دلوائی، تاہم دوسرے سنگل میں محمد آصف نے برجیش دامانی کو ہرا کر مقابلہ برابر کیا۔
بعد ازاں، اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو شکست دے کر پاکستان کے لیے فائنل کا راستہ ہموار کیا۔
محمد آصف نے نہ صرف دونوں سنگلز میں جیت حاصل کی بلکہ ڈبل میچ میں بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ ریورس سنگل میں انہوں نے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر پاکستان کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرایا۔






