گورننس کی نگرانی مزید سخت،کوتاہی ناقابل قبول:مریم نواز شریف

0
468

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر معیاری کارکردگی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں گورننس کے معیار کو بلند سے بلند تر بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں ہر ضلع میں تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز جو معیاری کام نہیں کریں گے ان کی ادائیگی معطل کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ کنٹریکٹ پر غور کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے ہر شہر میں صفائی، ویسٹ انکلوژرز، گرین بیلٹس، پارکنگ ایریاز، بس اسٹینڈز اور دیگر پبلک مقامات کی مکمل نگرانی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے آوارہ کتوں، مین ہول میں حادثات اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی پر بھی سخت نوٹس لیا۔

مزید برآں، غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے 24/7 سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، خطرناک بجلی کے تاروں کی درستگی اور پبلک ٹوائلٹس کی مستقل صفائی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی، اور ہر ڈپٹی کمشنر کے لیے دو وارننگ کے بعد تیسری وارننگ پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ کو مکمل اختیارات، فنڈز اور سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود بہترین نتائج کی توقع ظاہر کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا