ضمنی انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، سکیورٹی میں ووٹوں کی گنتی جاری

0
380

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں منعقد ہوئی، جہاں دن بھر ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر 2792 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 408 کو انتہائی حساس جبکہ 1032 کو حساس قرار دیا گیا۔ سکیورٹی کے لیے دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تاکہ ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔

انتظامیہ نے کہا کہ شہری بلا خوف پولنگ اسٹیشنز پر آئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں، انتخابات کے پورے عمل کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا