دھاندلی معاملہ: چیف جسٹس کی جانب سے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل

0
480

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست کی سماعت 25 نومبر کو مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس امین الدین نے اس اہم معاملے پر 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی چھان بین کے لیے ٹریبونل کی تشکیل کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی، جسے 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت کو منتقل کر دیا گیا۔

عدالت اب 25 نومبر کو درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا