لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی یونیورسٹی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ 16 سال بعد 92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن جیتنے والی پی یو ٹیم نے یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کو پیچھے چھوڑا۔
پی یو کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ یہ فتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی انتھک محنت، منیجر ندیم منیر، ٹیم کوچ اور وی سی ڈاکٹر محمد علی کی کھیل دوستانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ سال یونیورسٹی چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔
فتح منانے کے لیے ٹیم کے کھلاڑی اور عہدیدار ڈھول کے ساتھ وی سی آفس پہنچے، جہاں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا۔






