یمن؛ اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 17 افراد کو پھانسی

0
422

یمن میں حوثی باغیوں نے اسرائیل اور مغربی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 17 افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے دی۔ حوثی میڈیا کے مطابق یہ افراد امریکا، اسرائیل اور سعودی خفیہ اداروں سے منسلک جاسوسی کے نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے 17 افراد کو پھانسی کی سزا سنائی اور عملدرآمد بھی کر دیا گیا، جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد کو 10 سال قید کی سزا دی گئی اور ایک شخص کو الزامات سے بری کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر ٹرائل میں 20 افراد شامل تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ افراد 2024 اور 2025 کے دوران مختلف ممالک کے لیے جاسوسی کر رہے تھے، جس میں برطانیہ بھی شامل تھا۔ موساد کے افسران ان افراد سے رابطے میں تھے اور ان کی معلومات کی بنیاد پر متعدد حملے کیے گئے، جس میں شہری ہلاک اور عمارتیں تباہ ہوئیں۔

یمن کے حوثیوں نے گزشتہ ماہ غزہ جنگ بندی کے بعد حملے روک دیے تھے، تاہم یہ سزائیں اس سے قبل ہونے والی کارروائیوں کی سزا کے طور پر عمل میں آئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا