کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں 756 ترقیاتی اسکیمیں چلا رہی ہے، جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔ ان میں سے 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
سینئر وزیر کے مطابق کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں 13 ارب سے زائد روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت شہر کو جدید اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے عوام کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا اور کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔





