ضمنی الیکشن، پنجاب میں ن لیگ کو برتری حاصل

0
495

پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں میں این اے 96 فیصل آباد 2 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد بلال بدر 10,390 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 2,408 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 104 فیصل آباد 10 میں دانیال احمد 7,632 ووٹ لے کر آگے ہیں اور آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 3,822 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 18 ہری پور میں بھی ن لیگ کے امیدوار سبقت لے گئے ہیں۔ این اے 129 لاہور 13 میں حافظ میاں محمد نعمان 4,296 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 2,848 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 143 ساہیوال 3 میں محمد طفیل 13,150 ووٹ لے کر آگے ہیں اور آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 929 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 میں مسلم لیگ (ن) کے محمود قادر خان 17,840 ووٹ لے کر برتری حاصل کر چکے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 6,897 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 73 سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے میاں سلطان علی رانجھا 8,659 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی پی 87 میانوالی 3 میں علی حیدر نور خان نیازی 5,425 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پی پی 98 فیصل آباد 1 میں آزاد علی تبسم 1,819 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ محمد اجمل 579 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 115 فیصل آباد 18 میں محمد طاہر پرویز 4,248 ووٹ کے ساتھ برتری رکھتے ہیں، پی پی 116 فیصل آباد 19 میں احمد شہریار 10,195 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ پی پی 203 ساہیوال 6 میں محمد حنیف 8,891 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ فلک شیر 1,323 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 269 مظفرگڑھ 2 میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 10,511 ووٹ لے کر آگے ہیں اور آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 6,456 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا