پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز حملہ: تینوں دہشت گردوں کی شناخت، ابتدائی پولیس رپورٹ جاری

0
328

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل سنہری مسجد روڈ کی سمت سے مرکزی گیٹ تک پہنچا۔ حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی اور وہ گیٹ کے قریب ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑانے میں کامیاب ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ تاہم دھماکے سے مرکزی گیٹ کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے فوری بعد دو حملہ آور شلوار قمیض میں ملبوس سائیڈ گیٹ سے اندر داخل ہوئے۔ دونوں کے پاس رائفلیں اور ہینڈ گرنیڈ موجود تھے۔ اندر داخل ہونے کے بعد وہ دائیں جانب مڑے اور موٹرسائیکل اسٹینڈ کی طرف بڑھے، جہاں انہوں نے فائرنگ کی۔ ایف سی اہلکاروں کی فوری جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گرد مرکزی گیٹ سے صرف 30 سے 40 میٹر کے فاصلے پر مار دیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد اندر گھس کر اہلکاروں کو یرغمال بنانا تھا، کیونکہ ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ افسران موجود ہوتے ہیں اور اس وقت پریڈ بھی جاری تھی۔ تاہم حملہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا اور ایف سی ہیڈکوارٹرز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا