صوابی میں تھانہ ٹوپی کی حدود میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دو خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد یاسر ولد شیر امان اور سعود الرحمان مارے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، دو پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق چوکی کلابٹ پر ہونے والے ہینڈ گرنیڈ حملے سے تھا، جس میں کانسٹیبل نور کمال شاہ شہید ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق، دہشت گرد رات کے وقت تخریب کاری کی نیت سے علاقے میں موجود تھے، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ اس وقت علاقے میں کلیئرنس کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔






