مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔





