وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری کی ملاقاتیں

0
485

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چودھری سالک حسین نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ 189 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری نے وزیراعظم کو اپنے حلقے سے متعلقہ امور اور مسائل سے آگاہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا