گنی بساؤ میں فوجی بغاوت، صدر برطرف

0
381

مغربی افریقا کے ملک گنی بساؤ میں فوج نے صدر اُمارو ایمبیلو کو عہدے سے ہٹا کر اقتدار سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل فوج نے دارالحکومت بساؤ میں ریاستی ٹی وی کے ذریعے صدر برطرف کرنے کا اعلان کیا اور تمام ریاستی ادارے معطل قرار دیے۔

فوج نے ملک کی سرحدیں اور فضائی حدود بند کر دی ہیں اور کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ فوج نے اعلان کیا کہ آئینی نظام کی بحالی تک انتخابی عمل معطل رہے گا۔ الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ صدر کے ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد نے انتخابی نتائج کے اعلان کو روکنے کے لیے الیکشن کمیشن پر حملہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا