ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم

0
664

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جس کے نتیجے میں صوبے میں ایک نیا ضلع قائم ہوا جس کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔

نئے ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ شامل ہیں، جو اس سے قبل سب ڈویژن کے طور پر موجود تھے۔ ضلع پہاڑ پور کا صدر مقام بھی پہاڑ پور ہی ہوگا۔

صوبائی کابینہ کے 39 ویں اجلاس میں 2 اکتوبر 2025 کو فیصلہ کیا گیا تھا، جو اب باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے مقامی سطح پر گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کی توقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا