کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

0
360

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تمام افراد کی 10،10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ متعلقہ کارکنان کے خلاف مختلف تھانوں میں تین سے زائد مقدمات درج تھے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے بعد جماعت پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا