یو اے ای نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں کی تردید کر دی

0
474

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پابندیوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو مختلف کیٹگریز میں ویزے معمول کے مطابق جاری کیے جا رہے ہیں۔

اماراتی سفارتکار کے مطابق ویزا نظام تمام ممالک کے لیے مربوط ہے، تاہم کچھ پاکستانی ٹریول ایجنٹس نے درخواست گزاروں کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی، جس سے حکومت اور ویزا ہولڈرز دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معاملے سے حکومتِ پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شفافیت کے لیے بائیومیٹرک نظام متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ یو اے ای میں مقیم 22 لاکھ 70 ہزار پاکستانیوں میں سے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کو ریکارڈ درست کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ اجلاس میں پاکستانی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یو اے ای اور سعودی عرب پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی کے قریب تھے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا