اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر دھرنا دے دیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ صوبے کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندے ہیں اور بار بار ملاقات کے لیے آئے، مگر اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے فوری معلومات فراہم کی جائیں اور ملاقات کرائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ ملاقات نہ ہونے کی صورت میں تشویش بڑھ سکتی ہے اور قانونی اور جمہوری طریقے اپنائے جائیں گے۔






