خیبرپختونخوا کے باجوڑ میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد پھٹا، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا۔
ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق رکن اسمبلی اس وقت حجرے میں موجود نہیں تھے، زخمی شہری محمد زیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔






