اسلام آباد تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں واقع لیک ویو پارک میں نامعلوم گینگ کی فائرنگ سے ایک شہری موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق شہری کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ نے اسلام آباد پولیس کی سیکورٹی اور پیٹرولنگ پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔






