آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی ہے۔ شادی 29 نومبر 2025 کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں انجام پائی۔
یہ آسٹریلوی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کوئی برسرِ اقتدار وزیر اعظم اپنی مدتِ ملازمت کے دوران شادی کر رہا ہے۔
تقریب نہایت سادہ اور نجی نوعیت کی تھی جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوست شریک ہوئے۔ دلہن سفید نفیس گاؤن میں جبکہ دلہا نیوی بلو سوٹ میں ملبوس تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا پالتو کتا ٹوٹو بھی موجود تھا جو ’ring-bearer‘ کے طور پر انگوٹھی کی حفاظت کر رہا تھا۔ شادی میں خصوصی موسیقی اور خاص طور پر تیار کردہ شراب پیش کی گئی۔ تقریب مکمل طور پر نجی تھی اور اس میں کوئی سیاسی یا سرکاری رنگ شامل نہیں تھا۔






