عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 4,218 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں رہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5,300 روپے کے اضافے سے 4,44,162 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 4,544 روپے کے اضافے کے بعد 3,80,797 روپے پر جا پہنچا۔
مزید برآں، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 267 روپے مہنگی ہو کر 5,909 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 229 روپے اضافے سے 5,066 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔






