راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم اسپتال کا اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، تاہم پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔
علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز دونوں درخواستیں دائر کی تھیں جن پر عدالت نے آج کیلئے نوٹس جاری کیے تھے، مگر سماعت کے وقت نہ بانی پی ٹی آئی کا وکیل موجود تھا نہ کوئی نمائندہ۔
جج امجد علی شاہ اور پراسیکیوشن ٹیم پی ٹی آئی وکلا کا انتظار کرتے رہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عدالت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جاتا ہے مگر سماعت کے وقت کوئی وکیل نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر پیش نہیں ہونا تو درخواستیں کیوں دی جاتی ہیں؟‘‘
عدالت نے دونوں درخواستوں پر سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔






