روس: 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمتری نویانزن کا غیر معمولی وزن بڑھانے کا تجربہ جان لیوا ثابت ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمتری روزانہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل ’’جنک فوڈ ڈائٹ‘‘ لے کر تیزی سے وزن بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے ڈائٹ پلان میں صبح کے ناشتے میں پیسٹریز اور کیک، دوپہر میں دو پاؤنڈ مایونیز میں ڈوبے موموز، رات کے کھانے میں برگر اور پیزا اور درمیان میں بھاری اسنیکس شامل تھے۔
کچھ ہفتوں میں ان کا وزن 13 کلو بڑھ کر 105 کلوگرام تک پہنچ گیا۔ 18 نومبر کو انہوں نے اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا، لیکن اگلے دن نیند کے دوران حرکتِ قلب بند ہونے سے دمتری کا انتقال ہوگیا۔
طبی ماہرین کے مطابق زیادہ کیلوری والی ڈائٹ دل اور اندرونی اعضا پر شدید دباؤ ڈالتی ہے، جس سے بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول بڑھ جاتے ہیں اور یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
دمتری کی موت نے سوشل میڈیا رجحانات پر اپنی صحت کو داؤ پر لگانے والوں کے لیے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔






