فن لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 میں اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کر دے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل، اسٹریٹیجک وجوہات، محدود تجارتی تعلقات اور سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ فن لینڈ نے اسی طرح افغانستان اور میانمار میں بھی اپنے سفارت خانے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔





