بلوچستان کے شہر سبی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی، مرکز سبی سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔






