وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھان سیدآباد میں کہا کہ سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریوں کی بھرتیاں مکمل میرٹ پر کی جائیں گی۔ انہوں نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر وضاحت دی کہ گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے اور پاکستان کے مفاد کے سوا کسی چیز پر بات نہیں کریں گے۔ چینی کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





