۔9 مئی حملہ: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار

0
78

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف شامل ہیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے گی۔

مزید برآں، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا