فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

0
849

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزارتِ دفاع نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ منظوری آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت دی گئی۔

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی 2 سال توسیع کی منظوری دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ پانچ سال ہی چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026 سے شروع ہو گی۔

اس سے قبل صدر مملکت نے سمری منظور کرتے ہوئے دونوں عسکری رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا تھا کہ “سب ٹھیک ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان اب یہاں سے اونچی اُڑان بھرے گا۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا