آخرِ کار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا انعام مل ہی گیا

0
625


واشنگٹن میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈرا کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن انعام پیش کیا گیا۔ یہ انعام انہیں جنگوں کو روکنے اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر دیا گیا۔

فیفا کے صدر نے کہا کہ یہ انعام ان افراد کو دیا جاتا ہے جو امن قائم کرنے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس کے مضبوط امیدوار ہیں۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے پاک–بھارت کشیدگی اور دیگر عالمی تنازعات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے کئی بڑے تنازعات کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے لاکھوں جانیں محفوظ رہیں اور ممکنہ جنگیں روکی گئیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں سرگرم رہے اور عالمی سطح پر بروقت سفارتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا