پی ٹی آئی بھارتی بیانیہ تقویت دے رہی ہے، علیمہ خان کے انٹرویو نے سب واضح کر دیا: وزیر دفاع

0
327

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھارتی میڈیا سے جو بات چیت کی، وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے رہے، اور پی ٹی آئی کے جس بھی شخص نے پاکستان مخالف بات کی ہے، اس کی پارٹی نے ایک بار بھی مذمت نہیں کی۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ماضی میں بھارتی میڈیا کو جو انٹرویوز دیے، ان میں کبھی پاکستان کے وجود اور سالمیت کے خلاف بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کبھی 9 مئی جیسا اقدام نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کے لیڈر کو پھانسی دی گئی، اس کے باوجود انہوں نے 9 مئی جیسا واقعہ نہیں کیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، لیکن پیپلز پارٹی نے تو کبھی بھارت کو آواز نہیں دی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف کو قید کیا گیا، انہیں 3 مرتبہ ہٹایا گیا، لیکن انہوں نے کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا