این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر 18 دسمبر کو دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری

0
446

کوئٹہ: بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشنز پر 18 دسمبر کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

ای سی پی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں سید سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا تھا، جس پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا