پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پولیس کا چھاپہ

0
198

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، تاہم ایم پی اے کی غیر موجودگی کے باعث گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے فرخ جاوید مون کے گھر گارڈن ٹاؤن میں چھاپہ مارا، لیکن مطلوبہ شخص گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی کامیاب نہیں ہوئی۔

چھاپے کے بعد فرخ جاوید مون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “بغیر کسی الزام کے میرے گھر پر چھاپہ مارنا فسطائیت کی انتہا ہے۔ ہم نہ کل جھکے اور نہ آج جھکیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل بھی اور آج بھی بانی تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا