میراتھن میں بغیر حجاب سینکڑوں خواتین کی شرکت، منتظمین گرفتار

0
371

ایران کے جزیرہ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیش میراتھن میں تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی، جس میں خواتین کی ریس صبح 5:30 بجے اور مردوں کی ریس ساڑھے 8 بجے شروع ہوئی۔
خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھی تھی اور بیشتر نے حجاب نہیں پہنا، جو کہ ایران میں کھیلوں میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے لازمی ہے۔

ایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن پہلے ہی خبردار کر چکی تھی کہ میراتھن ملک کے قانونی اور مذہبی معیار پر پوری نہیں اترتی، تاہم منتظمین نے اس پر توجہ نہیں دی۔
میڈیا پر وڈیوز وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید سامنے آئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں کیش فری زون آرگنائزیشن کا سرکاری عہدیدار اور ایک نجی کمپنی کا نمائندہ شامل تھے، جو میراتھن کے انعقاد کے ذمہ دار تھے۔
عدالت نے پوچھ گچھ کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا، تاہم ان پر عدالتی نگرانی عائد کر دی گئی۔ علاوہ ازیں سرکاری عہدیدار کو ملازمت سے معطل اور نجی کمپنی کے منتظم پر کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا